12 اکتوبر، 2018، 8:23 PM

معصوم بچی زینب کے قاتل کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی

معصوم بچی زینب کے قاتل کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی

پاکستان میں معصوم بچی زینب سمیت 12 بچیوں کے قاتل عمران کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں معصوم بچی زینب سمیت 12 بچیوں کے قاتل عمران کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی۔ انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے قصورکی 7 سالہ زینب قتل کیس سمیت 12 بچیوں کے قاتل عمران کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے، جس کے بعد مجرم عمران کوکوٹ لکھپت جیل میں 17 اکتوبرکوپھانسی دی جائے گی۔

اس سے قبل مجرم عمران نے سپریم کورٹ میں اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل دائرکی تھی تاہم سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے اپیل خارج کردی تھی۔ واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں قصورمیں ننھی زینب کوزیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے یکم فروری کومعصوم بچی زینب کے قاتل عمران کو 21 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

News ID 1884726

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha